کپواڑہ/27فروری2025ئچیف جسٹس جموں، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن نے آج کپواڑہ میں جدید ترین ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی نئی عمارت کا اِفتتاح کیا۔ یہ اہم پیش رفت جموں و کشمیر اور لداخ میں عدالتی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی جانب ایک نمایاں سنگ میل ثابت ہوگی جس کا مقصد شہریوں کو اِنصاف تک بہتر رَسائی فراہم کرنا ہے۔چیف جسٹس نے اس نئی کورٹ کمپلیکس کا اِفتتاح بذریعہ ورچیول موڈ کیا جس میں ضلع کپوارہ کے ایڈمنسٹریٹیو جج جسٹس وسیم صادق نرگل بھی موجود تھے۔ اِس موقعہ پر پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شازیہ تبسم، ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ جج کپواڑہ کھیم راج شرما، ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ جج ہندواڑہ ام کلثوم، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈن، ایس ایس پی کپواڑہ غلام جیلانی، عدالتی اَفسران،ممبران بار ایسوسی ایشن اور عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔یہ نئی عمارت جدید سہولیات سے آراستہ عدالتی اَفسران، وکلا¿ اور عملے کے لئے بہتر کام کرنے کے ماحول کو یقینی بنائے گی جبکہ سائلین کے لئے زیادہ سہولیت اور مو¿ثر عدالتی نظام کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اِس منصوبے سے حکومت کے عدلیہ کو مضبوط بنانے اور شفافیت و تیز تر قانونی معاملات کے حل کے عزم کو بھی تقویت ملتی ہے۔