سید اعجاز
سرینگر//وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوںبرف باری کے ساتھ ساتھ اکثر علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے ہی جاری ہے جس کے نتیجے میں یہاں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران مسلسل بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں یہاں معمولات زندگی بری طرح متاثررہی ہے ۔جبکہ اکثر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آنے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں برف باری اور بارشوں کا کے امکان کو ظاہر کیا ہے جبکہ 16مارچ بعد دوپہر سے موسم میں بہتری متوقع ہے جس کے بعد17سے24تک موسم میں بہتری کے امکانات ہیں ۔۔ نامہ نگاروں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں جمعہ کے روز بھی بعد دوپہر تک وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔انہوں نے بتایا بالائی حصوں کی تازہ برف باری کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ لوگوں نے گھروں میں کانگڑی اور گرم ملبوسات کے علاوہ گرمی دینے والے آلات کا استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور نہروں میں پانی کا بہاو بڑ گیا ہے ۔جبکہ اکثر علاقوں میں سڑکوں کے بیچوں بیچ پانی جمع ہوا تھا جس کی وجہ سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے چوبیش گھنٹوں کے دوران برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا16ماررچ کو بھی وادی کے کچھ علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہے گا جبکہ بعد دو پہر اسی روز بہتری کا امکان ہے ۔