/سرینگر// : وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ میدانی علاقوںمیں برف باری کے علاوہ شدید بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس دوران خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کچھ اضلاع حکام کے نے تعلیمی اداروںمیں ایک دن کے لئے درس و تدریس کا عمل معطل رکھا تھا ۔شدید بارشوں کے پیش نظر کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے گھروں میں رہنے کوترجیح دی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا17سے24تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں بالائی و میدانی علاقوں میں برف باری کے ساتھ ساتھ شدید بارشیں ہوئی۔بارشوں اوربرف کاسلسلہ رک رک کر سنیچر کے روز بھی جاری رہا ہے ۔اس موسمی صورتحال کے بیچ سنیچر کے روزاکثر لوگ گھروں میں ہی رہے ۔انتظامیہ نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ اور رام بن اضلاع میں احتیاط طور تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل ایک دن کے لئے معطل رکھا ہے۔ تازہ برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت کئی علاقوں میں نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے وہیں وادی کے مختلف حصوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9.5ڈگریز سینٹی گریڈ اور کم سے کم 2.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ 10.6ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 0.0 سینٹی گریڈ رہا، جہاں 2 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔سیاحتی مقامات میں بھی شدید سردی دیکھی گئی، جہاں پہلگام میں درجہ حرارت منفی 6.0ڈگری سیلسیش تک گر گیا اور 14سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی، وہیں گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سینٹی گریڈ رہا او13.713.7 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔دیگر علاقوں میں سرحدی ضلع کپوارہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9.4ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 4.4ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ کوکرناگ میں زیادہ سے زیادہ 8.9ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 0.1ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیاں چل رہی ہیں، تاہم مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے: ”مسافروں کو دن کے وقت سفر کرنے اور رام بن-بانہال کے درمیان غیر ضروری طور پر رکنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرا?نے کا خدشہ ہے۔“ محکمہ کے مطابق زوجیلا پاس (SSG روڈ)، بھدرواہ-چمبہ روڈ، مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ تاحال بند ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق: ”صبح کے وقت چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، تاہم دوپہر کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ 17سے 24 مارچ تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔