سرینگر /کشمیر میں بدھ کے روز میدانی و بالائی علاقوں میں بارشیں ہوئی اس دوران چند مقامات پر تیز ہوائین چلنے سے افراد تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ تیز ہوائیں چلنے سے ڈل میں ایک کشتی الٹ گئی ہے تاہم کشی پر سوار سبھی افراد کو بچا لیا گیا۔گول رام بن کے علاقے میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا موسم ایک ہفتے تک خراب رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے پہلے ہی وادی کشمیر کے میدانی وبالائی علاقوں میں بارشیں شروع ہوئی تھی جبکہ کشمیر کے متعدد مقامات پر تیز ہوائیں چلنے سے افراد پھیل گئی ۔اسی بیچ سرینگر میں ڈل جھیل میں ایک کشتی تیز ہوائیں چلنے سے الٹ گئی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوںکہ اس کو فوری طور بچا لیا گیا ہے ۔ جہاں کشمیر کے تمام علاقوں میں شام تک بارشوں کا سلسلہ جاری تھا وہی دوسری جانب رام بن کے گول علاقے میںشدید ژالہ باری شروع ہوئی ہے جو چند گھنٹوں تک جاری رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں فصلوں اور میوہ جات کو نقصان پہنچا ہے ۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کشمیر میں16سے20تک خراب موسم کے امکان کو ظاہر کیا تھا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر میں اگلے ایک ہفتے تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے جس دوران بارشوں کے علاوہ بیچ بیچ میں موسم خشک رہے گا تاہم اکیس کو موسم پھر سے بہتر ہو سکتا ہے ۔