ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں نے رام بن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا

صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں نے رام بن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا

by Srinagar Mail
21/04/2025
A A
صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں نے رام بن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں نے رام بن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا
بحالی اور اِمدادی اَقدامات کا جائزہ لیا
رام بن/21اپریل2025ئصوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور اِنسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین توتی نے آج رام بن ضلع کے سیلاب سے متاثرہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور آفاتِ سماوی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر اور آئی جی پی جموں کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ، ایس ایس پی ٹریفک این ایچ ڈبلیو راجا عادل حامد نے سیری، بولی بازار، مین بازار رام بن، ہائیر سیکنڈری سکول ائیریا اور نوی بستی سمیت متعدد شدید متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔صوبائی کمشنر اور آئی جی پی نے متاثرہ کنبوں کے اَفراد سے بات چیت کی اور جاری ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کاموں کا اَزخو دجائزہ لیا۔صوبائی کمشنر جموںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضروری خدمات بالخصوص قومی شاہراہ۔ 44 ٹریفک کی بحالی میں تیزی لائیں جو خطے میں اِمدادی اَقدامات کو تیز کرنے کے لئے اہم ہے۔اُنہوں نے نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا (این ایچ اے آئی) کے عہدیداروں کے ساتھ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد اُنہیں ہدایت دی کہ وہ ٹریفک کی آواجاہی کی تیزی سے بحالی کو یقینی بنانے کے لئے تندہی سے کام کریں۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بحالی کے کام کو آسان بنانے کے لئے این ایچ اے آئی کو ضروری مدد فراہم کریں۔
صوبائی کمشنر نے ایک مربوط ردِّعمل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے تمام محکموں کو پانی کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی اور دیگر عوامی سہولیات کی بحالی میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے نقصانات کے فوری جائزہ لینے پر زور دیتے ہوئے عوام کو یقین دِلایا کہ پہلے سے تعینات ٹیمیں اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے جامع جائزہ لیں گی کہ حقیقی نقصانات کو ریکارڈ کیا جائے اور اس کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔
مقامی باشندوں نے صوبائی کمشنر کے ساتھ چیت کرتے ہوئے آفاتِ سماوی کے عروج کے دوران فوری کارروائی کرنے اور حقیقی وقت پر ردِّعمل دینے پر ضلعی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ فوری مداخلت نے جانوں اور املاک کے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملی۔
صوبائی کمشنر جموںنے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اِظہار کیا اور متاثرہ آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سیکرٹری نے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Next Post

وزیر داخلہ امیت شاہ ہنگامی دورے پر سرینگر پہنچ گئے

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

مرکزی وزیر داخلہ نے کیا پہلگام کی مضافاتی وادی بایسران کا دورہ ،صورتحال کاجائزہ لیا

’آپریشن سندھور‘ پہلگام میں معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل پر بھارت کا ردعمل: امت شاہ

Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ ہنگامی دورے پر سرینگر پہنچ گئے

وزیر داخلہ امیت شاہ ہنگامی دورے پر سرینگر پہنچ گئے

ؑسید عادل گھر کا واحد کماو تھا ،علاقے میں ہر آنکھ نم،ہر چہرہ افسردہ

ؑسید عادل گھر کا واحد کماو تھا ،علاقے میں ہر آنکھ نم،ہر چہرہ افسردہ

پہلگام دہشت گردانہ حملہ27ہلاکتوںپر اہل وادی میں غم و غصے

پہلگام دہشت گردانہ حملہ27ہلاکتوںپر اہل وادی میں غم و غصے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail