سرینگر /مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کی شام دیر گئے ہنگامے دورے پر سرینگر پہنچ گئے ۔ان کا یہ دورہ پہلگام میں ملی ٹینٹوں کی جانب سے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد یہاں پہنچ گئے ۔سرینگر پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر عمر عبد اللہ نے انہیں صورتحال سے آگاہی کیا ۔اس موقعے پر جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور ڈی جی پی جموںو کشمیر نلن پر بھات بھی موجود تھے۔اسے قبل پہلگام میں ملی ٹینٹوں کی جانب سے سیاحوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سیاحوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔اس واقعے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ واقعے کے بعد جموںو کشمیر کے لوگوں نے اس انسانیت سوز واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے،۔