سری نگر:۳۱، مئی :: ہندوپاک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی جانب سے 10مئی کو طے پائے گئے جنگ بندی معاہدے پر 12مئی کوسختی کیساتھ عمل درآمدکویقینی بنانے کااعادہ کئے جانے کے ایک روزبعد منگل کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز نئی دہلی میں اعلی ترین فوجی قیادت کیساتھ پاکستان کےساتھ لائن آف کنٹڑول اوربین الااقوامی سرحد پر سیکورٹی صورتحال اورمنظر نامے کا ایک جامع جائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ملک کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈروںنے منگل کومئی دہلی میں ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ مںپاکستان کےساتھ لائن آف کنٹڑول اوربین الااقوامی سرحد پر قومی سلامتی کے منظر نامے اور اورتازہ سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی،بھارتی فضائیہ کے سربراہ اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے شرکت کی۔حکام نے بتایا کہ میٹنگ میں مغربی سرحد کےساتھ سیکورٹی کی صورتحال اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور ہاکستانی زیرقبضہ میں مسلح افواج کی جانب سے دہشت گردوںکے ٹھکانوںپر کئے گئے کامیاب حملوںپراطمینان ظاہر کیا تاہم وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ملک کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت سے سرحدوںکی سخت نگرانی کو جاری رکھنے کوکہا ۔انہوںنے آپریشن سندور کے تحت فوج کے رول کی سراہنا اورتعریف کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی چھپے ہونگے ،اُ ن کے تئیں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی