منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیراعلیٰ نے کیا گولہ باری سے متاثرہ اوڑی قصبہ اوردیگر کئی ملحقہ علاقوں کا دورہ

تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں مدد کی یقین دہانی پہلے متاثرین کی بحالی اورپھربنکر تعمیرکرنے پر مرکز سے بات کی جائیگی :عمرعبداللہ

by Srinagar Mail
14/05/2025
A A
وزیراعلیٰ نے کیا گولہ باری سے متاثرہ اوڑی قصبہ اوردیگر کئی ملحقہ علاقوں کا دورہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اوڑی،بارہمولہ:۴۱، مئی :: منگل کو کرناہ کپوارہ میں گولہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعدبدھ کوجموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اوڑی بارہمولہ کادورہ کرکے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کے گھروں کی تعمیر نو کےلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ’میرے لوگوں کا درد بہت ذاتی ہے‘۔انہوںنے اپنے دورے کے دوران گولہ باری کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والی خاتوننرگس بیگم کے لواحقین سے ملاقات کرکے اُن سے تعزیت کی۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سلام آباد، لگامہ، بانڈی اور گنگل سمیت اوڑی کے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ان کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی،ممبراسمبلی اوڑی سجاد اوری،ڈی سی بارہمولہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ،جموں وکشمیرکے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، لوگوں کو ہونے والے نقصانات کا پہلے ہاتھ سے حساب کتاب حاصل کر رہے ہیں اور ان کا درد بانٹ رہے ہیں۔عمرعبداللہ نے اوڑی میں گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کو حکومت کی طرف سے مدد فراہم کریں تاکہ آپ کے گھر دوبارہ تعمیر کیے جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اوڑی کے لوگوں نے کئی بار درد سہا ہے لیکن ہر بار ہمت اور لچک کے ساتھ اٹھے ہیں۔عمر عبداللہ نے نام لئے بغیر پاکستان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے جو گولہ باری ہوئی، اس سے راجوری، اوڑی، پونچھ سمیت سبھی علاقوں میں جانی مالی نقصان ہوا اور ایسا لگ رہا تھا کہ گولہ باری جان بوجھ کر رہائشی علاقوں میں کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں ہوئے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت فوری طور پر متاثرین کے لیے امداد کے حوالہ سے کام کر رہی ہے تاہم مرکزی سرکار ان علاقوں میں کیا امداد فراہم کرے گی اس کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ سرحدی علاقوں کے رہائشی نجی بنکرز کی مانگ کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ جہاں بھی ہم گئے، سبھی علاقوں کے باشندے زیر زمین بنکرز کی مانگ کر رہے ہیں۔سرحدی علاقوں میں مرکزی سرکار کی مدد سے جلد از جلد زیر زمین بنکرز کی تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ لائن آف کنٹرول یا انٹرنیشنل بارڈر کے قریب رہائش پذیر زیادہ تر لوگ نجی زیر زمین بنکرز کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ کیمونٹی بنکرز ناکافی ہیں اور اس طرح کی صورتحال میں جانی نقصان سے بچنے کے لیے زیر زمین بنکرز کی تعمیر ناگزیر ہے۔عمرعبداللہ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہاکہ اوڑی کے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جن میں سلام آباد، لگامہ، بانڈی اور گنگل شامل ہیں۔ اس سرزمین نے2005 کے زلزلے کے اثرات سے لے کر سرحد پار گولہ باری کے درد تک بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ پھر بھی، یہاںکے لوگ ہر بار اپنے دلوں میں ہمت اور روح میں لچک کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ایک پہلے پوسٹ میں،عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کا دردگہرا ذاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت تمام متاثرین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اوریہ کہ متاثرین کی مدد،حفاظت ،بحالی اور بازآبادکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمرعبداللہ نے لکھاکہ پچھلے کچھ دنوں میں، میں نے اپنے لوگوں کے بے پناہ درد، نقصان اور ناقابلِ تصور ہمت کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہ دورے خوشیاں بانٹنے اور ترقی کی بات کرنے کےلئے ہونے چاہیے تھے، تعزیت کے لیے نہیں۔ میرے لوگوں کا درد گہرا ذاتی ہے۔وزیراعلیٰ نے سرحدی علاقوںمیں بنکروںکی مانگ کے حوالے سے کہاکہ پہلے متاثرین کو راحت پہنچائی جائے گی اور اسکے بعد اضافی بنکروںکی تعمیرکا معاملہ مرکزکی نوٹس میں لایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ مرکز کیساتھ بات کرکے ایک منصوبے کے تحت بنکروں کی تعمیرکاانتظام کیاجائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پہلگام حملے کے بعدجنوبی کشمیرمیں پہلا بڑا انسداد ملی ٹنسی آپریشن

Next Post

سرینگر سے حجاج کرام کی روانگی دوبارہ شروع

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2024کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع

سرینگر سے حجاج کرام کی روانگی دوبارہ شروع

سکینہ اِیتو نے آیوش اینڈ ویلنس سینٹر ، اوپی ڈی اور ٹراما ہسپتال

سکینہ اِیتو نے آیوش اینڈ ویلنس سینٹر ، اوپی ڈی اور ٹراما ہسپتال

نادرترال میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان انکونٹر جاری

نادرترال میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان انکونٹر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail