سید اعجاز
ترال//پارلیمانی انتخابات سے قبل جسمانی طور خاص افراد کے لئے پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے کے لئے ترال کے کئی علاقوں میں محکمہ دہی ترقی کی مدد سے متعدد ٹھیکہ داروں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کروایا گیا ہے تاہم نا معلوم وجوہات کی بناءانہیں یہ بلیں واگزار نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ ٹھیکہ دار پریشانیوں سے دو چار ہیں ۔سب ضلع کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا انہیں اس وقت مٹیریل مزدور اھار لیا ہے لیکن تا حال انہیں بل واگزار نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ چھوٹے درجے کے ٹھیکہ دار پریشان ہیں ۔انہوں نے محکمہ دہی ترقی کے ڈائر ایکٹر اور پلوا مہ کے ضلع افسر سے ابارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔