سرینگر /وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیج محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 21سے23مئی تک شہر سرینگر اور قاضی گنڈ میں سخت گرمی کا امکان ہے جبکہ ان دونوں علاقوں کو چھوڈ کر جموںو کشمیر یوٹی میں27مئی تک کوئی گومی میں کوئی شدت نہیں رہے گی ۔محکمہ نے اس حوالے سے عوام سے دونوں علاقوں میں غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پانی زیادہ پنے کا مشورہ دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ کے ایک افسر نے منگل کے روز بتایا محکمہ نے پہلے ہی تیز ہوایںچلنے کی پیش گوئی کی تھی اور 18اور19مئی کو گرمی کا دبا قدرے کم رہا ہے ۔انہوں نے کہاابھی جموںو کشمیر میں ہیٹ ویو نہیں ہے تاہم پھر ایک بارہیٹ ویو میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا21مئی سے23مئی تک شہر سرینگر اور قاضی سمیت دونوں علاقوں میں ہیٹ ویو رہے گی ۔انہوں نے بتایا قاضی گنڈ اور سرینگر کو چھوڑ کر جموںو کشمیر میں کسی ہیٹ ویو کا کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے عوام کو اس دوران محتاط رہنے کی صلاح دی ہے۔محکمہ نے اس حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور گھروں سے نکلنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔خیال رہے وادی کشمیر میں پہلی بار ماہ مئی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جس نے گزشتہ کئی دونوں کے دوران شدت اختیار کی ہے ۔