اتوار, جولائی ۲۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

گاندربل حلقہ کا دورہ ، بہتر بنیادی ڈھانچے کی یقینی دہانی اور عوامی دربار کا اِنعقاد

by Srinagar Mail
20/05/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

گاندربل/20مئی2025ئوزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج گاندربل میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا،مختلف نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور لوگوں سے ملاقات کر کے اُن کے مسائل سنے۔وزیراعلیٰ جو جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں گاندربل حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے کہاکہ یہ بنیادی سہولیات اور سبھی کے لئے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہماری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوںنے باکورہ میں واٹر سپلائی سکیم کا اِفتتاح کیا۔یہ ایک اہم منصوبہ ہے جو علاقے میں پینے کے صاف اور قابل اعتماد پانی کو یقینی بنائے گا۔ یہ سکیم جے کے آئی ڈِی ایف سی پروگرام کے تحت مکمل کی گئی ہے اور اِس پر نظرثانی شدہ لاگت 329.04 لاکھ روپے آئی ہے۔ یہ ایک گراو¿نڈ واٹر پر مبنی منصوبہ ہے۔وزیراعلیٰ نے پاندچھ میں اولڈ ایج ہوم کا بھی اِفتتاح کیاجو 499 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ دو منزلہ عمارت میں طبی سہولیات، ڈائننگ ہال اور بزرگ شہریوں کے لئے رہائش شامل ہے۔اُنہوںنے تمام سہولیات کا معائینہ کیا جن میں مرد و خواتین وارڈوں، کچن اور کارڈیو سیکشن شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بزرگ شہریوں کو وقار اور بہتر نگہداشت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اِسی طرح وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے صفاپورہ میں گورنمنٹ کالج آف اِنجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (جی سی اِی ٹی) میں سائنس بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی جدید انٹرپرینیورشپ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت کرنے کے لئے تیار کیا جانا چاہیے۔
اُنہوں نے وحیدپورہ میں سینٹرل ویٹرنری ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ دو منزلہ منصوبہ 437.82 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا اور ضلع میں مویشیوں کی صحت کی سہولیات کو بہتر بنائے گا۔اُنہوں نے کہا،”یہ دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کسانوں و مویشی پالن اَفراد کی مدد کا اہم قدم ہے۔“
بعد میںوزیراعلیٰ ماتا کھیر بھوانی مندر پہنچے اور اُنہوں نے وہاں آنے والے میلہ کھیر بھوانی کے لئے کی جانے والی اِنتظامات کا جائزہ لیا اور مندر اِنتظامیہ و عقیدت مندوں سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ میلہ احسن طریقے سے منعقد ہو۔
اُنہوںنے گاندربل میں خصوصی افراد میں سکوٹی بھی تقسیم کیں تاکہ وہ اَپنی روزمرہ زِندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں۔ اُنہوں نے کہا، ”میری حکومت ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لئے پُرعزم ہے جہاں ہر فرد کو ترقی کے برابر مواقع ملیں۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حکومت سرحدی برادریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے: سنیل شرما

Next Post

ناظم اطلاعات نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Related Posts

سازگار موسمی صورتحال کے بیچ امرناتھ یاترا2023بغیر خلل کے جاری

38روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2025:17دن مکمل

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

محکمہ سکولی تعلیم جموںوکشمیر نے تعلیم کے نصاب میں سنسکرت شامل کرنے سے متعلق خبر کی تردیدکی

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت کمار شرما کی مونو گراف’ اِنڈس واٹر ٹریٹی۔ میررنگ دی فیکٹس“ کا اِجراکیا

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Next Post
ناظم اطلاعات نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

ناظم اطلاعات نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

چیف جسٹس کا ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سری نگر کا دورہ

چیف جسٹس کا ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سری نگر کا دورہ

ستیش شرما نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں اور کیپکس منصوبے کا جائزہ لیا

ستیش شرما نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں اور کیپکس منصوبے کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail