سری نگر/20مئی2025ئچیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پَلی نے آج انتظامی جج برائے ضلع سری نگرجسٹس سنجیو کمارکے ہمراہ ڈِسٹرکٹ کورٹ سری نگر کا دورہ کیا۔ یہ دورہ نچلی سطح پر عدلیہ کو مضبوط بنانے اور مو¿ثر و بہ آسانی انصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے ہائی کورٹ کے عزم کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
چیف جسٹس کا ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سری نگر پہنچنے پر پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سری نگر اور دیگر عدالتی افسران نے والہانہ اِستقبال کیا۔







