
سید اعجاز
ترال//سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے جہاں ہزاروں کی تعداد میں ایسے فن کاردنیاکے لوگوں کے سامنے آئے جو اپنے فن میں مہارت رکھتے تھے لیکن اکثر لوگ اس فن سے نا واقف تھے تاہم سوشل میڈیا جس کی وجہ سے بیشتر لوگ اپنے اپنے پیشے میں اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ ساتھ روز گار بھی کما رہے ہیں۔ سوشل میڈیاایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس جس کا فن سامنے آیا اس کو لوگوں نے خوب سراہا بھی اور دوسروں تک پہنچایا بھی ۔جنوبی کشمیر کے ترال کے آری پل سے تعلق رکھنے والے ایک سائنس مضمون کی طالبہ سلما خانم بھی ایک ایسی فنکارہ ہے جنہوں نے مہندی آرٹ میں قلیل مدت میں بہترین نام کمایا۔کافی مدت سے مہندی آرٹ میں قابل اور مقبول ہونے کے بعد انہوںنے انسٹا گرام پرپرMehandi by Salma khanumکے نام سے اپنا اکاونٹ کھولا ہے جہاں ان کے ہاتھوں سے لگائی گئی مہندی کو پسند کیا جا رہا ہے ۔

سلما نے سرینگر میل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ہاتھوں،کتابوں اور کاپیوں پر بچپن سے ہی پھول بناتی تھی اور آہستہ آہستہ میرا شوق مہندی آرٹ میں تبدیل ہوا ہے جس کا مجھے جنون تھا ۔سلما نے گزشتہ سالB.Scمکمل کر لیا ہے اور فلوقت وہ M.Sc کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہامہندی آرٹ مجھے اس لئے پسند ہے نمبر ایک میرا کام صرف لڑکیوں کے ساتھ ہے دوسرا کہ ایک لڑکی کو ایک لڑکی ہی بہتر انداز میں مہندی لگا سکتی ہے جو کہ جائز طریقہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا میں تعلیم بھی حاصل کر رہی ہوں ساتھ ساتھ شادیوں کے سیزن میں مہندی لگا رہی ہوں ۔انہوں نے کہا یہ ایک آرٹ ہے جو میری رگ رگ میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی دلہن یہ ڈیمانڈ کرے گی کہ اس کی

مرضی کے مطابق مہندی لگایا جائے میں کوئی بھی ڈی زائن بنا سکتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یتیم اور غریب لڑکیوں کے لئے مہندی لگانے پر بہت ہی رعایت رکھی ہے اور یہ لڑکیاں بھی سب سے بہترین اور شاندار مہندی شادی کے دن لگاکر اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں۔سلما شادی کے علاوہ باقی تقریبات کے سلسلے میںلڑکیوں کو مہندی لگاتی ہے ۔سلما کا مزید کہنا تھا جہاں جہاں انہوں نے مہندی لگائی اس کو لوگوں نے سراہاجس کی وجہ سے انہیں اور زیادہ شوق بڑ گیا۔۔انہوں نے کہا ہماری مہندی بھی بہترین رنگ ہر فوٹوپر نظر آئے گاکیوںکہ ”ہم آرگنک مہندی استعمال کر تے ہیں “انہوں نے کہا ہے کہ کمیکل والی مہندی سے کبھی کبھی ری ایکشن ہوتا ہے جو بعد میں ایک مسئلہ بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا میں اپنی کمائی پر مظمئن اور خوش بھی ہوں ۔انہوں نے کہا مجھے میرے گھر والے اس کام سپورٹ کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہیں ۔







