سرینگر /وادی کشمیر میں بدھ کے روز مسلسل تیسرے روز بھی شدید گرمی محسوس کی گئی ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں اکثر لوگ غائب ہی رہے ہیں جبکہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں اور ذالہ باری بھی ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بدھ کے روزوادی کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی شدت کی گرمی محسوس کی گئی ہے ۔اس دوران صبح سے ہی اکثر لوگوں نے گھروں میں ہی پناہ لی ہے ۔شدید گرمی کے دوران لوگ مشروبات کے دکانوں ،آئس کریم اور تربوزے کھانے میں محو نظر آئے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں لوگوں نے بازاروں کے بیچ پانی پینے کے لئے رکھا تھا ۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 21سے23مئی تک سرینگر اور قاضی گنڈ علاقے میں شدید گرمی کا اعلان کیا تھا تاہم ان دو مقامات کے علاوہ وادی کشمیر کے اونتی پورہ،پانپور،ترال ا،پلوامہ ور دیگر متعددعلاقوں میں شدید گرمی محوس کی گئی ہے ۔ادھر جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے ترال کے متعدد علاقوں میں بعد دو پہر کو بارشیں اور ہلکی سے ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔لوگوں نے بتایا دو پہر تک ہر علاقے میں زبردست گرمی کے بعد موسم نے اچانک کروٹ لی ہے ۔






