مختار احمد
گاندربل میں سندھ فاریسٹ ڈویژن سے وابستہ ایک فاریسٹ گارڈ دوران ڈیوٹی غرقاب بچاو کاروائی جاری۔اطلاعات کے مطابق فاریسٹ رینج ہرن شالہ بگ کے پاری بل علاقے میں جمعہ کو 45 سالہ شمیم احمد میر ولد غلام محمد میر ساکنہ بٹہ وینہ گاندربل ڈیوٹی کے دوران پیر پھیلنے سے نالہ سندھ میں غرقاب ہوا جس کے فورا بعد پولیس ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور آخری اطلاع ملنے تک اس کی تلاش جاری تھی۔واضع رہے حال ہی میں تیز آندھیوں کی وجہ سے اس علاقے میں جنگلات کو کافی نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے محکمہ جنگلات کے ملازموں کو اضافی ڈیوٹی انجام دینی پڑ رہی ہے۔






