منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا

وفود نے مختلف مسائل اُٹھائے ، وزیر اعلیٰ نے فوری ازالے کی یقین دہانی کی اور موقعہ پر ہی احکامات جاری کئے

by Srinagar Mail
23/05/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/23مئی2025ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سری نگر کے گپکار میں ’ رابطہ دفتر‘ میں ہفتہ وار عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقاد کیا جس میںلوگوںکے مسائل کو اَزالہ کرنے کے لئے براہِ راست اُن سے بات چیت کی۔جموںوکشمیر کے سابق محمد اشرف میر نے وزیر اعلیٰ کی اتھواجن، پنتھا چوک اور ملحقہ علاقوں میں مختلف ترقیاتی مسائل کی طرف توجہ مبذول کی۔ایس پی ایس لائبریری ایم اے روڈ لال چوک کے طلبا¿ نے لائبریری کے اوقات کار بڑھانے اور اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی سمیت دیگر طالب علموں سے متعلقہ مسائل کے حل کی درخواست کی۔وزیر اعلیٰ نے طلبا¿ کے وفد کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا،”لائبریریاں ایک سیکھنے والے معاشرے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ہم ان کو جدید اور طالب علم دوست بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ تمام جائز مسائل پر غور کیا جائے گا۔“خانقاہ ِ معلی سے پیرزادہ مسعود ہمدانی کی قیادت میں ایک وفد نے خانقاہ ِ معلی کی دیکھ ریکھ اور ترقی کے دیگر مقامی مسائل اُٹھائے۔ریٹائرڈ ویٹرنری ملازمین نے تنخواہوں میں بے ضابطگیوں اور پنشن کی اَدائیگی سے متعلق مسائل وزیر اعلیٰ کو گوش گزار کئے۔ اِسی طرح، جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے ملازمین نے کونسل کے عملے کو پنشن کی سہولیات دینے کے لئے وزیر اعلیٰ کی مداخلت کی درخواست کی۔
سپیشل سیل سے وابستہ سماجی کارکنوں نے جموں و کشمیر میں خواتین کے لئے مخصوص سیلوںکو جاری رکھنے اور مضبوط بنانے کی وکالت کی۔ جموں و کشمیر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈِی آئی) کے ملازمین نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ترقی کے مواقع اور ملازمت سے متعلق دیگر مسائل پر بات کی۔شوکت احمد لون کی قیادت میں بصارت سے محروم اور جسمانی طور خاص اَفرادکے وفد نے بھی کئی اہم مسائل اُٹھائے جن میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی اِداروں اور سرکاری دفاتر میں رَسائی، سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اور شکایات کے ازالے کے لئے سنگل وِنڈو سسٹم کا قیام شامل ہے۔
اِس کے علاوہ ہوٹل کاروبار سے وابستہ مشتاق برزہ کی قیادت میں ایک اور وفد نے حکومت سے سیاحت کی بحالی میں مدد کی اپیل کی اور اِنڈسٹری، تجارت اور ہوٹلنگ سیکٹر سے جُڑے مسائل کو اُجاگر کیا۔
کشتواڑ سے آئے نمائندوں نے وقف جائیدادوں اور دیگر مقامی ترقیاتی مسائل سے متعلق اَمور کا اِظہار کیا۔
متعدد دیگر وفود جن میں موجودہ اور سابق ممبران اسمبلی، عوامی نمائندے اور متعلقہ شہری شامل تھے، نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور بزرگوں کی پنشن، صاف پانی تک رَسائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے مسائل اُٹھائے۔
وزیر اعلیٰ نے تمام وفود کے مسائل بغور سُنا اور ان کے جائز مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دِلایا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد معاملات میںموقعہ پر ہی احکامات جاری کئے تاکہ شکایات کا فوری اَزالہ یقینی بنایا جا سکے۔
اُنہوں نے مزید کہا،”ہم مسائل سننے، مسائل کے حل کرنے اور ایک جوابدہ اور عوام دوست حکومت بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔“
اِس موقعہ پروزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور دیگرسینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Next Post

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

جموںوکشمیر میں صحت شعبے میں جلدہی بڑی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ سکینہ اِیتو

جموںوکشمیر میں صحت شعبے میں جلدہی بڑی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ سکینہ اِیتو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail