کوکر ناگ حلقہ اِنتخاب کا تفصیلی دورہ کیا
مختلف صحت مراکز اور تعلیمی اِداروں کے بنیادی ڈھانچے اور کام کاج کا جائزہ لیا
کوکر ناگ( اننت ناگ)/23مئی2025ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج کوکرناگ حلقہ اِنتخاب کا تفصیلی دورہ کیا۔اُنہوں نے علاقے میں موجود مختلف صحت مراکز اور تعلیمی اِداروں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے کام کاج کاجائزہ جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی کوکرناگ چودھری ظفر علی کھٹانہ، ممبر قانون ساز اسمبلی زینہ پورہ شوکت حسین گنائی، ناظم سماجی بہبود کشمیر، ناظم سکولی تعلیم کشمیر، ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر اینڈ ایمونائزیشن، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر، اے ڈِی سی اننت ناگ، پروگرام آفیسر آئی سی ڈِی ایس اننت ناگ، ایس ڈِی ایم کوکرناگ اور محکمہ صحت، سماجی بہبود اور تعلیم کے دیگر سینئر اِفسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران وزیر موصوفہ نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ، پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو، پی ایچ سی گڈول، پی ایچ سی وندے ویلگام اور گورنمنٹ ڈِگری کالج لارنو کا معائینہ کیا اور ان اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ میں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات سے متعلق ان سے فیڈ بیک حاصل کیا۔