پلوامہ/ تنہا ایاز/ حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر سرینگر ضلع کے معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سماج کے مختلف طبقوں نے مبارک باد پیش کی اور نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جموں اینڈ کشمیر بائیو ڈائیورسٹی کونسل کی جانب سے حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر ٹیگور ہال سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر برائے محکمہ جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے دوران سرینگر کے نامور سماجی راہی ریاض کو گرین جے کے ڈرئیو، ہر گھر ہریالی مہم، میری مٹی میرا دیش اور ایک پیڑ ماں کے نام مہم میں بھرپور تعاون دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی سماجی خدمات کو بھی سراہا گیا۔مذکورہ سماجی کارکن نے یہ ایوارڈ محکمہ جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا کے ہاتھوں حاصل کیا۔اس موقع پر شیتل نندا آئی اے ایس جنگلات، ماحولیات اور ماحولیات کے کمشنر سکریٹری،سریش کمار گپتا IFS پی سی سی ایف اور جموں و کشمیر بائیو ڈائیورسٹی کونسل کے چیئرمین موجود تھے۔ادھر ادب، صحافت، کھیل اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔اس دوران ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے کہا کہ راہی ریاض بہترین سوشل ورکر ہے جو ہمیشہ بہبودی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔فراز نے سرینگر کے معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔پلوامہ کے معروف کرکٹر ارشد ماگرے کے علاوہ کئی کھلاڑیوں نے بھی سماجی کارکن کو مبارکباد پیش کی۔







