SYED AJAZ
جموں و کشمیر میں آج عید الضحیٰ نہایت ہی جوش و جذبے ساتھ منائی گئی ہے ۔اس دوران ہزاروں مسلمانوں نے نمازعید ادا کی اور عید الاضحی منائی۔ صبح سویرے لوگ عید کی نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے مساجد اور عیدگاہوں میں جمع ہوئے۔جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحی مناتے ہیں۔وادی کشمیر میں شہر اور دیہات کے اندر اندر نماز عید کے بڑے بڑے اجتمات منعقد ہوئی ہے ۔اس دوران علماءکرام نے عید الضحیٰ اور قربانی کے فلسفے پر مفصل روشنی ڈالی ۔جبکہ نماز عید ادا کرنے کے ساتھ لوگ قربانے کرنے میں جٹ گئے ہیں ۔عید الضحیٰ کے موقعے پر تمام کار باری ادارے بند تھے اور سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی آمدرفت نہ ہونے کے برابر تھا کیوں کہ اس عید پر ہمیشہ تمام لوگ گھروں کے اندر ہی مصروف رہتے ہیں۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مبارکباد دی اور ایکس پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا، "عید مبارک! عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد۔ آئیے اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور سب کی بھلائی کے لیے محبت اور ہمدردی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ یہ تہوار امن کو پھیلائے اور سب کے لیے خوشحالی لائے،”عید کی نماز کے بعد لوگ جانوروں کی قربانی میں شرکت کے لیے گھروں کو روانہ ہو گئے جو پیر تک جاری رہے گی۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لوگوں نے قربانی کی رسومات کے لیے اونٹوں سمیت مختلف جانور خریدے ہیں۔