اتوار, جولائی ۲۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
10/06/2025
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کٹراہ/09جون2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی شرائین کے لئے جدید ترین ”سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا جو یاتریوں کی حفاظت، سکیورٹی اور درشن کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے کہا ،”یہ جدید ٹیکنالوجی حقیقی وقت میں مانیٹرنگ اور ہجوم کے اِنتظام کو ممکن بنائے گی جس سے عقیدت مندوں کے لئے یاترا کا تجربہ محفوظ، منظم اور آسان ہو گا۔“لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ،”اِس سسٹم سے حاصل ہونے والی معلومات ایمرجنسی حالات میں فوری ردِّعمل کو یقینی بنائیں گی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول اِنفراسٹرکچر میں شامل اے آئی پر مبنی نگرانی کا نظام مکمل صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گا، آپریشن کو بہتر بنائے گااور ہنگامی خدمات سے فوری رابطہ ممکن بنائے گا۔“اِس بڑے پروجیکٹ کے تحت ایک مرکزی اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی ) کٹرا میں قائم کیا گیا ہے جبکہ یاترا راستے میں 7 ذیلی کنٹرول مراکز مقامی نگرانی کے لئے قائم کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنائیں گے ۔
شرائین ایئریا میںزائد اَز700 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن میں 170 جدید آئی پی کیمرے اور 500 سے زائد پہلے سے موجود کیمروں کا انضمام شامل ہے جس میں کیمرے تمام اہم، حساس اور رَش والے مقامات جیسے داخلی وخارجی مقامات، اِجتماع گاہوں اور یاترا ٹریک پر نصب کئے گئے ہیں۔
اِس سسٹم میں اے آئی پر مبنی تجزیات اور جدید ٹیکنالوجی کے میکانزم جیسے اشار وں کی شناخت ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شناخت ( اے این پی آر )،چہرہ شناسی ،داخل اندازی کا پتہ لگانے کا نظام ، کراﺅڈ مینجمنٹ ٹولز بھی شامل ہیں۔
سی اِی او ،شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ اَنشل گرگ نے اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تکنیکی خصوصیات پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے بتایا کہ یہ سینٹر خودکار الرٹس، بھیڑ بھاڑ، راستے کی بندش، یا لینڈ سلائیڈز جیسی ایمرجنسی صورتحال کے بارے میں فوری اطلاعات فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹر میں موجود اِنجینئروںاور آپریشنل عملے سے بھی بات چیت کی۔اُنہوں نے سینر کی اِفادیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے عملے کی باقاعدہ تربیت اور سکیورٹی ایجنسیوں و دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ سینٹر کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔“
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ نے حال ہی میں یاترا کے اِنتظام کے لئے تعینات سیکورٹی ایجنسیوں کو جدیدسیکورٹی آلات فراہم کئے ہیں جن میں ایکسرے بیگیج سکینر،دروازہ نما میٹل ڈیٹیکٹر،ہینڈ ہیلڈ میٹل ڈیٹیکٹر،گاڑیوں کی تلاشی کے آلات شامل ہیںجو گزشتہ برس لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر کی گئی مشترکہ سکیورٹی جائزہ کاروائی کا نتیجہ ہیں۔
اِس موقعہ پر ممبر شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ ڈاکٹر اشوک بھان ، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ندھی ملک، پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں اور شرائین بورڈ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں دیویانگ جن کیلئے اِمدادی سامان و آلات کی بڑے پیمانے پر تقسیم مہم کا اِفتتاح کیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

Related Posts

سازگار موسمی صورتحال کے بیچ امرناتھ یاترا2023بغیر خلل کے جاری

38روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2025:17دن مکمل

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

محکمہ سکولی تعلیم جموںوکشمیر نے تعلیم کے نصاب میں سنسکرت شامل کرنے سے متعلق خبر کی تردیدکی

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت کمار شرما کی مونو گراف’ اِنڈس واٹر ٹریٹی۔ میررنگ دی فیکٹس“ کا اِجراکیا

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Next Post
چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

ایل جی منوج سنہاکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی کا مشکور ہوں :ایل جی جموں و کشمیر

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے2060مکانات وغیرہ بحالی اوربازآبادکاری کیلئے25 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail