سرینگر /جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جموںو کشمیر یوٹی میں 4224کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے بیچ-1کے تحت 316 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق جموں و کشمیر تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلا ہے جسے PMGSY-IV کے تحت منظوری ملی ہے۔ PMGSY کے تحت جموںو کشمیرکے لیے منظور کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا پیکیج 250 سے زیادہ افراد کی آبادی والی 390 اہل بستیوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ منظور شدہ 1781 کلومیٹر سڑک کی لمبائی دیہی سڑکوں کے رابطے کو بڑا فروغ دے گی اور دور دراز کے علاقوں میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے X پر پوسٹ کیا ہے:پی ایم جی ایس وائی-IVکے بیچ1 کے تحت 4224کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 316سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان جی کا مشکور ہوں۔جموں و کشمیر ان تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلا ہے جسے PMGSY-IV کے تحت منظوری ملی ہے۔ یہ PMGSY کے تحت جموںو کشمیر کے لیے منظور کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا پیکج بھی ہے۔ منظور شدہ 1781کلومیٹر سڑک کی لمبائی دیہی سڑکوں کے رابطے کو بڑا فروغ دے گی اور دور دراز علاقوں میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموںو کشمیر میں گزشتہ کئی سال کے دوران پی ایم جی ایس وائی کے تحت متعدد رابط سڑکوں کو تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست آسائش پہنچی ہے ۔