وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ایک ناقابلِ شکست قوت بن چکا ہے اور مسلسل ترقی کرتا رہے گا۔لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/08جولائی2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں منعقدہ یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اِس موقعہ پر مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیکھاوت بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنرنے اَپنے کلیدی خطاب میں جموں و کشمیر کی قابلِ ذکر ترقیاتی سفر اور اِس کے ایک پسندیدہ عالمی سیاحتی مقام کے طور پر اُبھرنے کے بارے میں بتایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”یہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف ایک مناسب جواب ہے اور جموں و کشمیر کی اَمن، ترقی اور خوشحالی کی طرف پیش قدمی کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںجموں و کشمیر ایک ناقابلِ شکست قوت ہے اور یہ مسلسل ترقی کرے گا۔“اُنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں ہونے والی شاندار تبدیلیوں کو اُجاگر کیا۔