داچھی گام/08جولائی2025ئ وزیربرائے جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا نے آج داچھی گام نیشنل پارک میں محکمہ وائلڈ لائف کے اَفسران و عملے کو محفوظ علاقوں کے تحفظ میں شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا۔وزیر موصوف مرکزی وزارتِ ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام وائلڈ لائف اِنسٹی چیوٹ آف اِنڈیا کے تحت مینجمنٹ ایفیکٹونس ایویلیوایشن (ایم اِی اِی) مشق میں 92.97 فیصد نمایاں سکور کے ساتھ ملک کا سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والا محفوظ علاقے کو بنانے میں تعاون کرنے والے اَفسران اور دیگر شراکت داروں کو اعزاز دینے کے لئے داچھی گام نیشنل پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔