ؓٓبارہمولہ/09جولائی2025ئوزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج محلہ جلال صاحب اولڈ ٹاﺅن بارہمولہ میں آتشزدگی سے متاثرہ 25 کنبوں میں 13 لاکھ روپے کے اِمدادی چیک تقسیم کئے۔ یہ اِمداد وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کے تحت فراہم کی گئی اور تقسیم کی یہ تقریب ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں منعقد ہوئی۔اِس موقعہ پر ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ، رُکن قانون ساز اسمبلی اوڑی سجاد شفیع، ممبر قانون ساز اسمبلی سوپور اِرشاد رسول کار اور ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر مشکل گھڑی میں اَپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ اِمداد صرف مالی معاونت نہیں بلکہ حکومت کی عوام کے ساتھ وابستگی کا اِظہار ہے۔اُنہوں نے اِنتظامیہ پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے مو¿ثر اَقدامات کئے جائیں جن میں آگ سے حفاظت کا بہتر اِنفراسٹرکچر اور حساس علاقوں میں عوامی بیداری شامل ہو۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو متاثرین کی فوری بازآبادکاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔