بارہمولہ/09جولائی2025ئ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج گورنمنٹ ڈِگری کالج (جی ڈِی سی) بونیار کی جدید عمارت کا اِفتتاح کیا۔اِس اِفتتاحی تقریب میں ممبر اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع، رُکن قانون ساز اسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فردوس احمد گیری، پرنسپل پروفیسر پروین کوثر، کالج کے اَساتذہ، طلبا¿ اور مقامی اَفراد موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے اَپنے خطاب میںدُور دراز اور دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی مساوی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ اُنہوں نے کہا،”یہ نیا اِنفراسٹرکچر صرف ایک عمارت نہیں ہے بلکہ حکومت کے اس ویژن کی علامت ہے جو بونیار کے نوجوانوں کو علم، مواقع اور روشن مستقبل سے آراستہ کرنا چاہتا ہے۔“اُنہوں نے تعلیمی شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف حکومتی اَقدامات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس اَپ گریڈڈ انفراسٹرکچر سے تعلیمی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی اور آس پاس کے علاقوں سے زیادہ طلبا¿ کو راغب کیا جا سکے گا۔