منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا

کانگریس والویہ بتاﺅ کیا کشمیر ہمارا نہیں؟ مودی سرکارنے 370کو ختم کرکے کشمیرکو ہمیشہ کےلئے ہندوستان کےساتھ متحد ملایا: امت شاہ

by Srinagar Mail
12/04/2024
A A
اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کی جائے گی:امیت شاہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹،اپریل : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کے حالیہ تبصرہ کو جمعہ کے روزشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔جے کے این ایس کے مطابق80پارلیمانی حلقوں پر مشتمل آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اُترپردیش کے معروف شہرمراد آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ کانگریس کے کھڑگے جی پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مرادآباد کا ہر بچہ کشمیر کے لئے اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کےلئے ہندوستان کے ساتھ متحد ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی سرکارنے وہ کام کیا ،جو کانگریس 7دہائیوں سے نہیں کرسکی ۔امت شاہ نے سوال کیا کہ بتاو ¿ کیا کشمیر ہمارا نہیں؟ کانگریس کے کھڑگے جی پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ70 سالوں تک کانگریس نے دفعہ 370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا۔امت شاہ کا لوگوں سے مخاطب ہوکرکہناتھاکہ آپ نے مودی جی کو دوسری بار وزیر اعظم بنایا اور انہوں نے5 اگست2019 کو آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔ آج ہمارا ترنگا وہاں فخر سے لہرا رہا ہے۔ مودی جی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کے لیے ہندوستان کے ساتھ متحد رہا ہے۔امت شاہ نے رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ ریاست اُترپردیش کی تمام89 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کو کامیاب بنائیں۔وزیر داخلہ نے ریاست کے لوگوں کی بھی ستائش کی اور لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی2کامیابیوں کا سہرا یوپی کو دیا کیونکہ ریاست نے 2014 میں بالترتیب73 اور 2019 میں65 نشستوں کی پیشکش کی تھی۔اپنی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا،گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی نے ملک کی معیشت کو 11 ویں نمبر سے5 ویں نمبر پر پہنچایا، اب آپ انہیں تیسری بار پی ایم بنائیں، وہ ملک کی معیشت کو دنیا میں تیسرا سب سے بڑا بنائے گا، یہ مودی کی ضمانت ہے۔۔امت شاہ کاکہناتھاکہ اب جموں وکشمیر باقی ریاستوں اورعلاقوںکی طرح ملک کا ناقابل تنسیخ حصہ بن چکاہے اوروہاں بدامنی اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کا قلع قمع ہورہاہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اب جموں وکشمیرمیں دہشت گردی ،انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کانام ونشان باقی نہیں ہے بلکہ وہاں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کاباب کھل گیا۔انہوںنے کہاکہ مرکزی سرکار نئے جموں وکشمیر کے اپنے وعدے پرکاربند ہے ،اور ہم بتدریج وہاں کے حالات کو مثبت انداز میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

خاندانی مفادات کیلئے جموں و کشمیر کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا کہ خاندانی جماعتوںنے پہنچایاہے: وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

عمرعبداللہ بارہمولہ،آغارُوح اللہ سری نگر نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارنامزد

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

عمرعبداللہ بارہمولہ،آغارُوح اللہ سری نگر نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارنامزد

سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

سکھ وفد نے گرودوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا

چین کی جانب سے تحریری معاہدوں کو نظر اندازکرنا حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کا موجب: ایس جے شنکر

دہشتگردی کے کوئی اصول نہیں ہو تے لہذاءردعمل کا بھی کوئی اصول نہیں ہو سکتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail