پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

18اسمبلی حلقوں پرمحیط لوک سبھا حلقہ سری نگرمیں انتخابی مہم ہفتہ کی شام اختتام پذیر،13مئی پولنگ

 مقابلہ دوطرفہ یا تکونی ،کل24اُمیدوار،2135 پولنگ بوتھ قائم ووٹروں کی مجموعی تعداد17لاکھ43ہزار 845، 18سے20 سال کی عمر کے 2 لاکھ سے زیادہ ووٹر 8 لاکھ73 ہزار 4426 مرد ، 8 لاکھ 70 ہزار368 خواتین اور51 خواجہ سرا رائے دہندگان:حکام

by Srinagar Mail
11/05/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۱۱ ،مئی:  : 1962سے2019تک15اسمبلی حلقوں پر مشتمل لوک سبھا نشست سری نگرنئی حدبندی کے پیش نظر پارلیمانی انتخابات2024میں کل18اسمبلی حلقوں پر محیط ہے ،کیونکہ سری نگر ،بڈگام اور گاندربل کی کل13اسمبلی نشستوں میں پلوامہ اور شوپیان اضلاع کے5،اسمبلی حلقوں کوبھی اس اہم پارلیمانی حلقے میں شامل کیاگیاہے۔پلوامہ اور شوپیان اضلاع کے جن اسمبلی حلقوںکو سری نگر پارلیمانی حلقے میں شامل کیاگیا ہے ،اُن میں پانپور ،ترال ،پلوامہ ،راجپورہ ،زینہ پورہ اور شوپیان بھی شامل ہے۔سرینگر پارلیمانی حلقے میں 17 لاکھ 43 ہزار 845 رائے دہندگان ہیں۔جن میں8 لاکھ73 ہزار 4426 مرد جبکہ 8 لاکھ 70 ہزار368 خواتین رائے دہندگان ہیں جبکہ تقریباً 51 خواجہ سراو ¿ں بھی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق کل18اسمبلی حلقوں پر محیط سری نگر پارلیمانی حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد17لاکھ40ہزار سے زیادہ ہے ۔11مئی کو اس پارلیمانی حلقے میں شام کے 5بجے انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی ،اور13مئی کو یہاں ووٹنگ ہوگی ۔پارلیمانی حلقہ سرینگر میں کل24 امیدوار میدان میں ہیں لیکن یہاں تکونی مقابلے کاامکان ظاہر کیاجارہاہے ،کیونکہ نیشنل کانفرنس نے سابق ممبر اسمبلی اور معروف شعیہ رہنما آغاروح اللہ ،پی ڈی پی نے نوجوان لیڈر وحیدالرحمان پرہ اور اپنی پارٹی نے سابق وزیر محمد اشرف میر کو میدان عمل میں اُتاراہے۔حکام نے بتایاکہ سری نگر لوک سبھا نشست میں کل2135پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ،جہاں اہل ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال 13مئی کو کرسکتے ہیں ۔نمایاں امیدواروں میں نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ مہدی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وحید الرحمن پرہ،اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے عامربٹ، جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی کے حقیت سنگھ، لوک تانترک پارٹی کی روبینہ اخترشامل ہے جبکہ 18 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔5اگست 2019کودفعہ 370کی منسوخی اور سابق ریاست جموں کشمیرکو دومرکزی زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ لوک سبھا الیکشن منعقد ہو رہے ہیں ،جسے یہاں کی سیاسی جماعتیں کشمیر کے تشخص کی جنگ قرار دے رہی ہیں۔ وہیں ان انتخابات میں بعض ایسے امیدوار بھی ہیں جو محض تشہیر کی خاطر انتخابی سیاست میں کود پڑے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ کچھ غیر معروف امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں جو محض شوقیہ یا خبروں میں رہنے کےلئے الیکشن لڑتے ہیں۔ ان امیدواروں میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے وسیم حسن جیسے نوجوان بھی ہیں۔27 برس کے وسیم حسن نے دعویٰ کیاہے کہ ”یہاں کی روایتی سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے اُنہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا کیونکہ ہم جیسے غریب نوجوانوں کےلئے یہ سیاسی جماعتیں کچھ نہیں کر پاتیں۔ وسیم کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے اور اسی کے خاتمے کے لیے وہ انتخابی سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں۔سرینگر کے منور آباد کے رہنے والے فیاض احمد ایک تاجر ہے اور بھیم راو امبیدر کی سیاسی زندگی سے متاثر ہوکر انہوں نے انتخابی میدان میں قدم رکھا ہے۔ فیاض احمد نے دعویٰ کیا کہ وہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور بی جے پی کی روایتی سیاست کے خلاف انتخابی میدان میں آئے ہےں۔ریٹرننگ آفیسر سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے گزشتہ دنوں بتایا کہ سری نگر پارلیمانی حلقہ کے تمام 18 اسمبلی حلقوں میں1323 مخصوص مقامات پر 2135 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں گاندربل ضلع کے2اسمبلی حلقوں میں260 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ ضلع سری نگر کے8 اسمبلی حلقوں میں929 پولنگ اسٹیشن، ضلع بڈگام کے3 اسمبلی حلقوں میں 345، ضلع پلوامہ کے 4 اسمبلی حلقوں میں 479 پولنگ اسٹیشن اور ضلع شوپیاں کے ایک اسمبلی حلقوں میں 122 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ریٹرننگ آفیسر سری نگر پارلیمانی حلقہ نے یہ بھی بتایا کہ پولنگ کے دن ووٹرز کی سہولت اور تہوار جیسے ماحول کا تجربہ کرنے کے لیے ان کا استقبال کرنے کے لیے پارلیمانی حلقے کے مختلف مقامات پر32 ماڈل پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹروں کے لیے مخصوص سہولیات بشمول پینے کا صاف پانی اور معذور افراد کے لیے ریمپ کا بھی باریک بینی سے اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ووٹنگ کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ آر او نے تمام اہل مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط اور انتخابی شیڈول اور انتخابی نوٹیفکیشن میں بیان کردہ طریقہ کار پر عمل کریں۔ ریٹرننگ آفیسر سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے سری نگر پارلیمانی حلقہ میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ جماعتوں سے فعال شرکت اور تعاون کی اپیل کی۔ آر او نے پہلی بار ووٹروں کی حوصلہ افزائی پر بھی زور دیا تاکہ وہ اپنا جمہوری حق استعمال کریں اور انتخابی عمل کو زیادہ سے زیادہ حصہ دار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر پارلیمانی حلقہ میں 18سے20 سال کی عمر کے 2 لاکھ سے زیادہ پہلی بار ووٹر ہیں جو اس حلقے میں13 مئی 2024 کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تمام تیاریاں مکمل :چیف الیکٹرولر آفسر

Next Post

پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردی کی سازش کیس

Related Posts

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

Next Post
جموں وکشمیر اورراجستھان میںNIAکے چھاپے ،قابل اعتراض دستاویزات اور کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط،تفتیش جاری

پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردی کی سازش کیس

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کاسلسلہ جاری۔14 سے 18مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

شعبہ اردو کشمیر یونی ورسٹی کی جانب سے صدر شعبہ اردو پروفیسر عارفہ بشری صاحبہ کی صدارت میں ایک آن لائن توسیعی خطبے کا انعقاد

شعبہ اردو کشمیر یونی ورسٹی کی جانب سے صدر شعبہ اردو پروفیسر عارفہ بشری صاحبہ کی صدارت میں ایک آن لائن توسیعی خطبے کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail