سرینگر:12؍جون
وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد 21 جون کو کشمیر کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔توقع ہے کہ وزیر اعظم یوگا کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر میں منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں شرکت کریں گے۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سری نگر میں بین الاقوامی یوگا ڈے2024 منانے کا امکان ہے،اور موصوف یہاں 21جون کو منعقد ہونے والے ایک بڑے یوگا پروگرام میں شرکٹ کریں گے ،جس میں ہزاروں لوگوں بشمول عام شہریوں ،طلباءو طالبات اور سیول وپولیس حکام کی شرکت متوقع ہے ۔21جون کو یوگا ڈے کا پروگرام سری نگر میں ڈل جھیل اور زبروان پہاڑیوں کے نظارے والے ایس کے آئی سی سی کے احاطے میں منعقد ہوگا۔