سری نگر/05 جولائی2024ئصدر جے اینڈ کے جنتا دل یونائیٹڈ جی ایم شاہین نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔جی ایم شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ محرم الحرام کے اِنتظامات ، وادی کشمیر میں سڑک رابطہ اور پھلوں سے لدی گاڑیوں کی آسان روانی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر سیاسی رہنما کو یقین دِلایا کہ بات چیت کے دوران اُن کی طرف سے پیش کئے گئے تمام جائز مسائل پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔