جموں/05 جولائی2024ئ
جموں و کشمیر کی مطلوبہ ترقی اور خوشحالی کے لئے بجلی کی مضبوط اور بلا تعطل فراہمی کے حصول کے لئے جاری بجلی اِصلاحات بہت اہم ہیں اور ان کا تہہ دل سے خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔اِن باتوں کا اِظہار آج پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی ایچ راجیش پرسادنے بلاک منڈل میں پنچایت سورے چک میں ایک عوامی دربارسے خطاب کرنے کے دوران کیا اور اُنہو ںنے سمارٹ میٹر وں کی تنصیب کا خیر مقدم کرنے پرزور دیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنرجموں سچن کمار واشیا اور ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شیر سنگھ، چیف پلاننگ آفیسر اتم سنگھ، اے سی ڈی ڈاکٹر وِکاس شرما، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کرن دیپ کور بھی موجود تھیں۔ تقریب میں بی ڈِی سی کے چیئرمین مدن لال، پی آر آئی کے سابق نمائندوں، معزز شہریوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی کارروائی کے دوران عوام کی طرف سے کئی مسائل اُٹھائے گئے۔ ان مسائل میں اندرون گاو¿ں کی سڑکوں کو بہتر بنانا، سیلاب کو کم کرنے کے اَقدامات اور توی سے متعلق کان کنی سے متعلق مسائل اور دیہی ترقی اور محصولات کے محکموں سے متعلق دیگر معاملات شامل تھے۔
عوام نے سمارٹ بسوں کے آغاز کو بھی سراہا اور مستقبل میں اِس طرح کی مزید بسوں کی اُمید ظاہر کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ تمام مطالبات اور شکایات کو منظم طریقے سے حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے نوٹ کیا کہ کچھ معاملات کو یو ٹی اِنتظامیہ کے ساتھ بھی اُٹھایا جائے گا۔ پاور سیکٹر سے متعلق مخصوص شکایات کا اعتراف کیا گیا۔