حج 2024کی آخری پرواز، 317 عازمین کو لے کر، جمعہ کی صبح سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، جو جموں و کشمیر کے لیے اس سال کی حاجیوں کے واپسی کی آخری پرواز تھی ۔اس طرح سے حجاج کی واپسی کا سلسلہ اختتام پزیر ہوا۔ حکام نے بتایا کہ امسال جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے ولے7008لوگوں نے مقدس فریضہ حج انجام دیا۔انہوں نے بتایا ہیٹ ویو کی وجہ سے11عازمین فوت ہوئے جبکہ2ابھی یہاں زیر علاج ہے