سید اعجاز
اونتی پورہ //صحت اور تعلیم کے وزیر سکینہ ایتو نے سرکاری ہسپتالوں میں عملے اور اہم سہولیات کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کمیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا بہتر شعبہ صحت اور تعلیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے سرکار کوششیں کر رہا ہے ۔وزیر تعلیم نے بتایاکہ جب کنٹریکچول اساتذہ تعینات ہوتے ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ عارضی ہے لیکن بعد میں وہ کہتے ہیں ان کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تاہم انہوں نے کہا ان کے لئے بھی کوئی راستہ نکالیں گے ۔ وزیر تعلیم یہاں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں قائم اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے” اکیڈمیا,انڈسٹری کنکلیو“ پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی ۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بطور مہمان خصوصی، اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے بطور مہمان زی وقار شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں یونیورسٹی کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی کامیابیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت ادارے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔اس دوران سکینہ ایتو نے طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری زبان کو نہ بھولیں بلکہ یہاں منعقد تقریبات میں بھی اسی زبان کو اپنا ئیں ۔وزیر تعلیم نے بتایا کشمیری زبان ہماری شناخت ہے جس کو ہر جگہ بولنے کی ضرورت ہے کیوںکہ ہمارے گھروں میں آہستہ آہستہ کشمیر دور ہوتا جا رہا ہے۔منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے بھی یونیورسٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی فضیلت پیش کرتا ہے بلکہ طلباءکو کاروباری بننے کے لیے بھی بااختیار بناتا ہے۔ اس تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی، جس دوران طلبا ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران، شرکاءے کیمپس میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔