سرینگر//نومبر / اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت 1.5 کروڑ کی جائیداد قرق کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک بڑی کارروائی میں، تھانہ پولےس مٹن نے ایک منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے، قرق کر لی، جس کا تعلق افروز احمد بٹ ولد غلا م ساکن اعظم خان محلہ، کھریبل ہے۔ ایک عادی مجرم، منشیات کی غیر قانونی تجارت میں اپنے کردار کے لیے متعدد NDPS مقدمات میں ملوث رہا ہے۔اسی طرح پولیس سٹیشن سری گفوارہ نے 70 لاکھ روپے مالیت کی تین کمرشل دکانیں قرق کیں، جن کا تعلق پیر آصف احمد شاہ اور پیر توصیف احمد شاہ، عبدالرشید شاہ کے بیٹے، کے کلاں، سری گفوارہ کے ساتھ ہےں ۔ دونوں بھائی این ڈی پی ایس کے کئی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے زیر تفتیش ہیں۔یہ کارروائیاں اننت ناگ پولیس کی منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور ان کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں سے منسلک جائیدادوں کوقرق کرنے کے لیے NDPS ایکٹ کے تحت دفعات کا استعمال منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے لیے ایک مضبوط رکاوٹ کا کام کرتا ہے۔اننت ناگ پولیس منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرتی رہے گی۔