سید اعجاز
پانپور//جنوبی قصبہ پانپورکے شار شالی وہاب صاحب کھریو علاقے میں ”جن جاتی “ کے ایک پروگرام منعقد ہوا ہے جس میںعلاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اس موقعے پرمقامی لوگوں نے متعدد اہم مسائل یہاں حکام کی نوٹس میں لایا۔اس دوران لوگوں نے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ اہاب صاحب پستونہ ترال روڑ،سڑک منڈکپال سے بب سیر،وہاب صاحب علاقے میں آنگن وارڑی مراکز کے قیام ،مقامی سکول کو کو درجہ بڑھانے سمیت متعدد مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔جموںو کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری محمد یاسین پسوال نے یہاں موجود افسران کے سامنے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کو یہاں اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی سیاحتی اہمیت کو بھی سامنے لایا ۔اس موقعے پر یہاں بی ڈی او پانپور،ایڈ ای ای او پانپور سمیت باقی لوگ موجود تھے ۔یہ تقریب محکمہ سیاحت اور دہی ترقی محکمے کی جانب سے مشترکہ طور منعقد ہوئی ہے۔