جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بجلی کی فراہمی میں کٹوتی کو کم کرنے اور معقولیت لانے پر زور دیا

پی ڈِی ڈِی کی سرمائی تیاری کا جائزہ لیااور جموںوکشمیر میں بجلی کی سپلائی کو آسان بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹول کی نقاب کشائی کی

by Srinagar Mail
04/12/2024
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بجلی کی فراہمی میں کٹوتی کو کم کرنے اور معقولیت لانے پر زور دیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/04دسمبر2024ئوزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈِی ڈِی ) کی ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں بجلی کی فراہمی کے چیلنجوں سے نمٹنے، شیڈول میں کٹوتی، محصولات کے وصولی اور سردیوںکے دوران بجلی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں بجلی کٹوتی کو کم کرنے پر زور دیا تاکہ عوام محکمہ بجلی کی طرف سے جاری کردہ بجلی کٹوتیوں کے شیڈول پر اعتماد کرنا شروع کریں۔انہوں نے کہا ،” اعلان کردہ کٹوتی کے شیڈول سے انحراف کو مکمل طور پر کم سے کم رکھا جانا چاہئے۔ اگرچہ لوگ منصوبہ بند کٹوتیوں کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اُن کے لئے غیر متوقع اور طویل عرصے تک بجلی کی کٹوتی کو برداشت کرنا مشکل ہے۔“وزیر اعلیٰ نے ایک واضح اور قابل اعتماد تخفیف پروگرام کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پریشان کن کٹوتیوں کو شاذ و نادر اور اچھی طرح سے بتایا جانا چاہئے۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش ایچ پرساد، پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش دی ویدیا، ڈسکام کے منیجنگ ڈائریکٹران، پی ڈِی ڈِی کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی جبکہ کشمیرمیں مقیم اَفسران بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔
پرنسپل سیکرٹری پی ڈِی ڈِی راجیش ایچ پرساد نے بجلی کی فراہمی کی صورتحال ، لوڈ میں کمی کے پروگراموں ، محصولات کی وصولی ، بجلی کی خریداری کی معاشیات اور کٹوتی کے شیڈول کی نگرانی کے میکانزم سمیت کلیدی شعبوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
میٹنگ میں کشمیر اَضلاع میں صارفین اور لوڈ پروفائلز کا بھی جائزہ لیا گیا ، صارفین کی تعداد اور لوڈ کی ضروریات کو پورا کرنے میں درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
میٹنگ میں مجموعی تکنیکی اور کمرشل (اے ٹی اینڈ سی) نقصانات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ آمدنی کے رَساﺅ کو روکنے کے لئے ہدفی مداخلتوںاور میکانزم کا اِستعمال کیا جاسکے۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں اس برس بجلی کی دستیابی کا تقابلی تجزیہ بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے یو ٹی بجٹ ، مرکزی معاونت والی سکیموں اور پی ایم ڈِی پی کے تحت جاری کاموں اور پروجیکٹوں کی طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں کلیدی مجوزہ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے www.LCPJK.inپر کلک کرکے مانیٹرنگ آف لوڈ کرٹیلمنٹ پروگرام کا آغاز کیا جوکہ بجلی کی کٹوتی کے شیڈول میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعلیٰ نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کرتے ہوئے بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کٹوتی کے منصوبوں کی کڑی نگرانی اور مو¿ثر عمل درآمد کا اعادہ کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پولیس کا سوک الیکشن پورگرام

Next Post

چیف جسٹس نے چاڈورہ کا دورہ کیااور چاڈورہ کورٹ کمپلیکس میں وُکلا¿ چیمبرز کا اِفتتاح کیا

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post

چیف جسٹس نے چاڈورہ کا دورہ کیااور چاڈورہ کورٹ کمپلیکس میں وُکلا¿ چیمبرز کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ جموں کی سرکاری اِمدادسے چلنے والی این جی اوز کیکارکردگی او رکام کاج کا جائزہ کیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ جموں کی سرکاری اِمدادسے چلنے والی این جی اوز کیکارکردگی او رکام کاج کا جائزہ کیا

ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے طالب علم کی مجموعی ترقی کیلئے جی سی ڈبلیو پریڈ کے اِختراعی تھیٹر پروگرام کی سراہنا کی

ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے طالب علم کی مجموعی ترقی کیلئے جی سی ڈبلیو پریڈ کے اِختراعی تھیٹر پروگرام کی سراہنا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail