photo
ترال//نوجوان پولیس افسر انسپکٹرشہباز بشیر بٹ ایس ایچ او کیلر کو ڈی جی پی میڈل ملنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔شہباز بشیرگزشتہ چند ماہ سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کیلر پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے ۔مقامی لوگوںکے مطابق انسپکٹر شاہ باز نے علاقے میں عوام دوست رول نبھایا ہے جبکہ ان کا عوام کے ساتھ گہر رشتہ ہے ۔انہوں نے علاقے میں منشیات مخالف مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ حالیہ برف باری میں بھی انسپکٹر شہباز عوامی خدمت میں پیش پیش رہے جس کے لئے انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔یکم جنوری کو انہیں DGPمیڈل ملنے کی خبر جب منظر عام پر آئی جہاں ترال کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مبارک باد پیش کی ہے وہی دوسری جانب سے شوپیان خاص کر کیلر میں لوگوں نے انہیں مبارک بادل پیش کی ہے انہوں نے کہاں ہمیں امید ہے کہ انسپکٹرشہبازمستقبل میں بھی پولیس اور عوام کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سماجی برائیوں کے خاتمے میں عوام کے ساتھ مل کر خاتمہ کرنے میں کردار نبھائے گا۔