جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

باہر سے کسی کو چیئرپرسنJKBOSE نہیں بنایا جا رہاہے، فیلڈ میں ماہر کا انتخاب کیا جائے گا درسی کتابیں جنوری کے آخر تک دستیاب کر دی جائیں گی

اسکولوں کے تعلیمی سیشن میں تبدیلی نصابی کتابوں کی کمی اورتاخیر کا باعث : وزیرتعلیم سکینہ مسعود ایتو

by Srinagar Mail
02/01/2025
A A
سرکار تمام خالی اسامیوں کو پُر کرے گی:سکینہ ایتو
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کہامہنگے داموں کتابیں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کےخلاف کارروائی کیلئے والدین تعاون دیں
سری نگر:۲، جنوری:  : وزیرتعلیم سکینہ مسعود ایتونے جمعرات کو کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی سیشن میں تبدیلی کی وجہ سے نصابی کتب کی دستیابی میں تاخیر ہوئی ہے۔ساتھ ہی انہوںنے مہنگے داموں کتابیں فروخت کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کےخلاف کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ طلباءاورطالبات کے والدین کو کتابوں کی اونچی قیمت والے اسکولوں کی جانکاری حکام کو دینی چاہئے ۔ وزیر تعلیم سکینہ ایتونے ایک سوال کے جواب میں واضح کیاکہ باہر سے کسی کو چیئرپرسنJKBOSE نہیں بنایا جا رہاہے۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکینہ مسعود ایتو نے یقین دلایا کہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) کی نصابی کتابیں جنوری کے آخر تک دستیاب کر دی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ نصابی کتب کی دستیابی میں تاخیر ہوئی ہے کیونکہ تعلیمی سیشن مارچ سے نومبر تک تبدیل کر دیا گیا تھا۔ لیکن ہم نے اس مسئلے کا نوٹس لیا ہے اور نصابی کتب اس ماہ کے آخر تک دستیاب کر دی جائیں گی۔وزیر تعلیم نے کہاکہ مہنگے داموں کتابیں فروخت کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کومیڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسبات کا یقین دلایا کہ زائد نرخوں پر کتابیں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایس کے آئی سی سی میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیرتعلیم سکینہ مسعود ایتو نے والدین سے پرزوردیاکہ وہ ان اسکولوں کے ناموں کے ساتھ آگے آئیں جو نصابی کتب کی غیر منصفانہ قیمتیں وصول کررہے ہیں۔وزیرتعلیم نے والدین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسکولوں کے اعلیٰ نرخوں پر کتابیں فروخت کرنے کے واقعات کی اطلاع دیں۔ انہوں نے طلباءاورطالبات کے والدین پر زور دیا کہ وہ اسکولوں کے نام اور مقامات شامل کریں۔انہوںنے پھرکہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ ہمیں ان اسکولوں کے نام ان کے مقامات کے ساتھ بھیجیں تاکہ ہم مناسب کارروائی کر سکیں۔ایس کے آئی سی سی میں وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم سکینہ ایتونے واضح کیاکہ باہر سے کسی کو چیئرپرسنJKBOSE نہیں بنایا جا رہاہے۔انہوںنے کہاکہ، سرچ کمیٹی بنائی ہے، انہیں نیا چیئرپرسن بورڈ تلاشکرنے دیں۔وزیرتعلیم نے کہاکہ اس فیلڈ میں ماہر کا انتخاب بطور چیئرپرسن کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حکومت ہند کے پاس جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے ایک سال کا عرصہ کافی ہے :وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

Next Post

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک پلوامہ میں جل شکتی وزیر سے ملاقی

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک پلوامہ میں جل شکتی وزیر سے ملاقی

سکمز کی خود مختاری کو بحال کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ممکنہ تازہ باری برف بار ی سے نمٹنے کے لئے سرکاری مشینری مکمل طورتیار،بجلی سپلائی میں بہتری آئی :وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail