پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

کشتواڑ میں دلخراش حادثہ، گاڑی کھائی میں جاگری 4 افراد لقمہ اجل2لاپتہ تلاش جاری

ریسکیو آپریشن جاری ،مختلف سیاسی جماعتوں کا حادثے پر اظہار دکھ،لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی

by Srinagar Mail
05/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر//کے این ایس5جنوری : صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے مسو پاڈر علاقے میں اتوار کے صبح ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 2لاپتہ ہوئے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں بچاو کارروائیوں کو تیز کیا گیا ہے ۔حادثے پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سمیت کئی سیاسی رہنماﺅں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔کشمیر نیوزسروس ( کے این ایس) کے مطابق ایک بولیرو کیمپر سڑک سے ا±لٹ کر گوار ماسو کے مقام پر کھائی میں جا گرا۔ جائے حادثہ سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔اس واقعے پر بات کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ، "چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، اور فی الحال علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔” جب ان سے دو لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلات پتہ کی جا رہی ہیں۔ اس المناک واقعے کی تصدیق مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر نے لکھا کہ، ابھی یہ جان کر دکھ ہوا کہ گاڑی میں سفر کرنے والے مسافروں میں سے 4 موقع پر ہی مردہ پائے گئے ہیں۔ ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر راجیش کمار شاون کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔ وزیر نے فالو اپ اپ ڈیٹ میں کہا کہ، ریسکیو ٹیموں کو حرکت میں لایا گیا ہے۔مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں کو دشوار گزار علاقے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ وہ زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے یا لاشیں نکالنے کے لیے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کی شناخت اور حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نائب صدر نے ایسٹر والنٹیئرز کی 50ویں موبائل میڈیکل کلینک کا افتتاح کیا، شمالی ہندوستان میں رسائی کو بڑھایا

Next Post

جنوبی کشمیر میں چلہ کلان کے دوان موسم کی منفرد جھلک,گرم ہواکی لہر وادی میں داخل ہونے سے کچھ حصوں میں درجہ حرات10ڈگری ریکارڑ:پروفیسر شکیل رومشو

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

جنوبی کشمیر میں چلہ کلان کے دوان موسم کی منفرد جھلک,گرم ہواکی لہر وادی میں داخل ہونے سے کچھ حصوں میں درجہ حرات10ڈگری ریکارڑ:پروفیسر شکیل رومشو

آخر کارجموں کشمیر میں فور لین بائی پاس مکمل، مرکزی وزیر نتن گڈکری

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

جنید کشمیری کو صدمہ عظیم والد انتقال کر گئےسرینگر میل، جنرلسٹ ایسو سی ایشن کا اظہار تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail