ممبئی/30جنوری2025ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایشیا کے سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ شو آو¿ٹ باو¿نڈ ٹریول مارٹ (او ٹی ایم) 2025 ءمیں جموں و کشمیر ٹوراِزم پویلین کا دورہ کیا۔
یہ ایونٹ 30 جنوری سے یکم فروری تک جاری رہے گاجس میں دُنیا بھر سے نمائش کنندگان اور خریداروں کو اِکٹھا کیا گیا ہے اورمختلف مقامات کو اَپنی منفرد پیش کشوں کو دِکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔
اِس برس جموں و کشمیر نے 120 سیاحتی تجارت اور ٹریول آپریٹروں کی شرکت کے ساتھ ایک زبردست اَثر چھوڑا جس سے خطے کی بے مثال سیاحتی صلاحیت کو اُجاگر کیا گیا۔اِس پویلین میں ورثہ کو پیش کیا گیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جموںوکشمیر دُنیا بھر کے سیاحوں کے لئے ایک لازمی سیاحتی مقام ہے۔