ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سعودی عرب میں4سال سے قید کشمیری انجینئرکے حق میں آواز بلند

ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کی وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل

by Srinagar Mail
05/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۵،فروری : جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھ کر کشمیری انجینئر عبدالرفیع بابا کی سعودی عرب میں گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ سری نگر کے صورہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری انجینئر رفیع گزشتہ چار سالوں سے غیر واضح حالات میں سعودی عرب میں قید ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کے دفتر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔ پوسٹ میں لکھا کہ، فوری اپیل: روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کو سعودی عرب میں ایک کشمیری شہری کی قید کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس کی رہائی اور بحفاظت گھر واپسی کے لیے فوری مداخلت پر زور دیا ہے۔ امید ہے وزیر خارجہ ہند مدد کو یقینی بنائےں گے۔واضح رہے، یکم فروری کو ای ٹی وی بھارت نے کشمیری انجینئر کی سعودی عرب میں قید کی خبر کو تفصیل سے شائع کیا تھا۔36 سالہ عبدالرفیع بابا کے خاندان کے مطابق، اسے کام کی جگہ سے اٹھایا گیا اور بعد میں سعودی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ یکم مارچ2020 کو یہ خبر ان کے گھر والوں تک پہنچی۔ تب سے، اس کا خاندان رہائی کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ خاندان ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے، نہ ختم ہونے والی پوچھ تاچھ کر رہا ہے، اور عبدالرفیع بابا کی خیر خیریت اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں جاننے کے لئے بھٹک رہا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر عبدالرفیع بابا کی رہائی کو یقینی بنانے کےلئے مداخلت کی درخواست کی ہے۔جے کے ایس اے کے چیئرمین ناصر نے کہا کہ، ہم نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے، جس میں سعودی عرب کی جیل میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ایک کشمیری انجینئر عبدالرفیع بابا کے معاملے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ، ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ عبدالرفیع بابا کی رہائی کو یقینی بنانے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے، اور جلد از جلد اس کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کےلئے تمام سفارتی ذرائع تلاش کریں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں حالات خراب کرنے کے لئے پہلے سے نیشنل کانفرنس زمہدارَسنیل شرما

Next Post

مقامی آبادی کے تعاون واشتراک کے بغیرحالات کومعمول پر لانا اور دہشت گردی کاخاتمہ کرنا ممکن نہیں

Related Posts

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

مرکزی سیکرٹری زراعت کا کشمیرمیں اہم زرعی مراکز کا دورہ

مرکزی سیکرٹری زراعت کا کشمیرمیں اہم زرعی مراکز کا دورہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نوجوانوں سے جموں و کشمیرکی ترقی کی قیادت کرنے پر زور

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نوجوانوں سے جموں و کشمیرکی ترقی کی قیادت کرنے پر زور

Next Post
حکومت ہند کے پاس جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے ایک سال کا عرصہ کافی ہے :وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

مقامی آبادی کے تعاون واشتراک کے بغیرحالات کومعمول پر لانا اور دہشت گردی کاخاتمہ کرنا ممکن نہیں

بارہمولہ میں مبینہ طور پر سیکورٹی چیک کو نظر انداز کرنے پر فوج کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

بارہمولہ میں خانہ کعبہ سے مشابہ ڈھانچہ مسمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail