سرینگر//جنوبی کشمیر کے دوڈو مرہامہ علاقے میں این خونخوار تیندوے نے گزشتہ شام یاسر احمد ولد تاج محمد خان پران کے گھر کے صحن میں حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے والدین نے بچے کو فوری طور اننت ناگ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے بچے کی حالت دیکھ کر انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے اس واقعے کے بعد علاقے میں زبردست خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہےواقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں ایک جھال کو حسب معمول نصب کیا ہے ۔علاقہ سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے بتایا کہ بچہ انتہائی زخمی ہوا ہے اور اس کا والد انتہائی غریب ہے انہوں عوام سے مزکورہ شہری کو مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔بچے کے والد کا اکانٹ نمبرہے۔ 0487040800007356تاج محمد خان ساکن چیک دوڈجس میں آپ اپنا مدد جمع کر سکتے ہیں ۔