سید اعجاز
ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بدھ کے روز ترال کی دور افتادہ گوجر بستی دودھ مرگ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے یہاں عوام کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا ۔اس دوران دودھ مرگ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی کئی عوامی وفود نے ممبر اسمبلی کے ساتھ ملاقات اور انہیں اپنے درپیش مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔رفیق احمد نائیک نے کوگوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ممبر اسمبلی کا حلقہ انتخاب میں پبلک اوڈ ریچ پروگرام جاری ہے جس پر عوامی حلقوں نے خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔