سرینگر 12 فروری 2025 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج کشمیر ڈویژن میں سیکورٹی منظر نامے کا جائیزہ لینے کیلئے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈی جی پی جے اینڈ کے ، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، آئی جی پی کشمیر ، آئی جی پی کرائم ، آئی جی پی سیکورٹی، آئی جی پی ریلویز ، رینج ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز ، اے پی /آئی آر بٹالین کے کمانڈنٹ اور جے اینڈ کے پولیس کے دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔ ڈی جی پی نے وادی کے موجودہ سلامتی کے منظر نامے اور روڈ میپ کے بارے میں میٹنگ میں بریفنگ دی ۔ آئی جی پی کشمیر نے بھی ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی جس میں کشمیر زون اور مستقبل کیلئے اسٹریٹجک دور اندیشی کے چیلنجوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جے اینڈ کے پولیس کے مختلف ونگوں کے کام کرنے کا جائیزہ لیا اور خاص طور پر یو اے پی اے اور این ڈی پی ایس سے متعلق جرائم کے خلاف کارکردگی کے سلسلے میں اطمینان کا اظہار کیا۔ لفٹینٹ گورنر نے سینئر پولیس عہدیداروں اور اس کے مختلف ونگوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کریں اور دہشت گردی کو کچلنے اور دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس جنریشن اور کوارڈینیشن لازمی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پولیس عہدیداروں سے کہا کہ دہشت گردی اور نارکو دہشت گردی کے معاملات میں ان کی جائیدادوں کو منسلک کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وادی کشمیر میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں کی شناخت اور ان کو بے اثر کرنے کیلئے نتیجہ پر مبنی حکمت عملی وضع کریں ۔ انہوں نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والی طاقتوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ” دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آپ کو صفر رواداری کی پالیسی پر عمل کرنا ہو گا ۔میں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت اور مالی مدد کرنے والوں کو بہت زیادہ قیمت چُکانا پڑے گی ۔
لفٹینٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پروپیگنڈا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں جارحانہ طور پر بنیاد پرست اور انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنا چاہئیے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی سرانجام دینی چاہئیے ۔
انہوں نے پولیس عہدیداروں سے مزید کہا کہ وہ عوام میں اعتماد پیدا کرنے سے متعلق بنیادی پولیسنگ اور تمام پہلوو¿ں پر توجہ مرکوز کریں ، عوامی شکایات کا ازالہ کریں اور مقامی برادریوں سے رابطہ قائم کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے پولیس فورس اور عام شہری کے مابین اعتماد پر مبنی مضبوط تعلقات استوار کرنے پر زور دیا ۔