بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنرنے جموںوکشمیر بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز ،روورز اور رینجرز کو راجیہ پُرسکار سر ٹیفکیٹ پیش کئے

by Srinagar Mail
13/02/2025
A A
لیفٹیننٹ گورنرنے جموںوکشمیر بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز ،روورز اور رینجرز کو راجیہ پُرسکار سر ٹیفکیٹ پیش کئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/13فروری2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج کنونشن سینٹر میں جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی راجیہ پُرسکار تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز، روورز اور رینجرز کو راجیہ پُرسکارسر ٹیفکیٹ پیش کئے اور تمام حاصل کنندگان کومُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ اُن کی لگن، بے لوث خدمت، سخت محنت اور نظم و ضبط کا اعتراف ہیں۔اُنہوں نے کمیونٹی خدمات اور قوم کی تعمیر میں بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز تحریک سے وابستہ ہر ایک کے مثالی تعاون کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈزاِس مشن پر کار بند ہے کہ دوسروں کی خدمت کو معاشرے کا نصب العین بنایاجائے، خود سے پہلے دوسرو ں کا خیال رکھا جائے۔ “اُنہوں نے مزید کہاکہ اس نظریہ کے تحت جموں وکشمیر بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے او رمعاشرے کی بہتری کے لئے بے لوث کام کررہا ہے جو واقعی قابل ستائش ہے۔
اُنہوںنے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح پر’ تبدیلی کے ایجنٹ ‘کے طور پر کام کریں اور نوجوانوں کو معاشرے اور قوم کی تعمیری تبدیلی کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیں۔
منوج سِنہا نے کہا ،” ترقی پسند معاشرے اور خوشحال قوم کی ترقی کے لئے آج ہمارے پاس واحد طاقت نوجوان ہیں۔ نوجوانوں کے ذریعے ہم تبدیلی کی شمع کوروشن کر سکتے ہیں۔“
اُنہوں نے کہا،”سماجی و اِقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سکاو¿ٹس اور گائیڈز کوکام کرناضروری ہے کیوں کہ ان میں اِختراعی حل فراہم کرنے کی صلاحیت موجو دہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ مختلف سماجی و اِقتصادی مسائل پر لوگوں میں بیداری پیدا کریں اور قدرتی وسائل اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے بھی کام کریں۔
اُنہوں نے کہا، ”میں چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز مختلف شعبوں میں نوجوانوں کا ایک نیٹ ورک بنائیں، نوجوانوں کو ثقافتی ورثے اور روایات سے جوڑیں اور منشیات کے غلط اِستعمال کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے والے سکاو¿ٹس اور گائیڈز کی ایک وقف ٹیم تشکیل دیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر جو جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، نے جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے کام کو آسان بنانے کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سالانہ گرانٹ اِن ایڈ کے ساتھ ساتھ انہیں جس طرح کی مدد اور مالی مدد کی ضرورت ہوگی وہ یقینی طور پر فراہم کی جائے گی۔
اُنہوں نے آئندہ نیشنل اِنٹگریشن کیمپ کے احسن اِنعقاد کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شبِ برات کے مقدس موقعے پرکانگریس یوتھ صدرپلوامہ آصف رحمان کی عوام کو مبارکباد

Next Post

پلوامہ حملے کی چھٹی برسی :آنے والی نسل قربانیوں کو نہیں بھولیں گے:وزیر اعطم

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
پاکستان نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا،جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور درپردہ جنگ کو فروغ دےنے کی پالیسی جاری : وزیر اعظم نریندر مودی

پلوامہ حملے کی چھٹی برسی :آنے والی نسل قربانیوں کو نہیں بھولیں گے:وزیر اعطم

پلوامہ حملہ کی برسی:جموںو کشمیر میںو امن و ترقی جاں بحق اہلکاروں کی قربانیوں کا نتیجہ:بی جے پی

این سی ڈی سی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کیا گہری تشویش کا اظہار

بچوں کی حفاظت اور منٹل ہیلتھ سے متعلق خدشات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail