سرینگر//جموںو کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی نے پلوامہ حملے میں جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر میں امن اور ترقی اس حملے میں قربانی پیش کرنے والے اہلکاروں کی بدولت ہے ۔ جمعہ کو اس حملے کے چھٹی برسی تھی جس دوران مختلف لوگوں نے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پلوامہ حملے کی 6 ویں برسی پر، بی جے پی لیڈروں نے جمعہ کو سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 2019کے اس دن سب سے مہلک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔اس دوران بی جے پی کے رہنماو¿ں کے ایک گروپ نے لیتھ پورہ کا دورہ کیا، جہاں ایک مقامی خودکش بمبار عادل احمد ڈار نے 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف کی بس میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو ٹکرادی تھی جس میں 40جوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے نے ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا جب کہ ہندوستانی فوج نے بالاکوٹ میں حملے شروع کیے تھے۔شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا کہ بی جے پی لیڈران ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں جنہوں نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا نشان ہے”یہ ان CRPF جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج آپ کشمیر میں امن اور ترقی دیکھ رہے ہیں”، ٹھاکر نے کہا۔ٹھاکر کے ساتھ بی جے پی میڈیا انچارج ساجد یوسف اور دیگر بھی تھے