جموں 14 فروری 2025 ئ ناظمِ اطلاعات حکومت جموں و کشمیر نتیش راجورا نے عوامی سطح تک پہنچنے ، موثر مواصلات کی حکمت عملیوں ، سرکاری اقدامات کو بروقت پھیلانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کوآرڈینیشن کو مستحکم کرنے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعہ عوامی مشغولیت کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ ان باتوں کا اظہار ناظمِ اطلاعات نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس جموں میں محکمہ اطلاعات اینڈ پبلک ریلیشنس کی کارکردگی اور کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ میٹنگ میں جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر ) ویویک پوری ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں مسٹر اتل گپتا ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر مسٹر شاہ نواز بخاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( پی آر ) مسٹر دیپک دوبے ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( سنٹرل ) مسٹر سنیل کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر کشمیر احسان الحق چستی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر جموں انکوش ہنس ، کلچرل آفیسر ، فیلڈ پبلسٹی آفیسر ، انفارمیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔