کٹرہ 15 فروری 2025 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی ( ایس ایم وی ڈی یو ) کے کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے یونیورسٹی کے 10 ویں کانووکیشن میں ایس ایم وی ڈی یو کے فارغ التحصیل طلباءکو نیک خواہشات دینے پر ہندوستان کے معزز نائب صدر مسٹر جگدیپ دھنکر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا لمحہ زندگی بھر طلباءکی یادوں میں بسا رہے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کو آگے بڑھائیں اور اسے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بنائیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہماری قوم کی طاقت کا تعین اقدار ، جدت اور علم سے ہو گا اور مجھے پختہ یقین ہے کہ اس امرت کال میں فارغ التحصیل نوجوان مرد اور خواتین ہماری قوم کی تقدیر کی تشکیل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ جو حقیقی دُنیا میں داخل ہوئے ہیں ان کے پاس قوم کی تعمیر کا ایک سنہری موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت ، فنون ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت نے مواقع کے نئے شعبے کھول دئیے ہیں اور فارغ التحصیل طلباءکے علم اور سیکھنے سے انہیں کامیابی کے حصول میں مدد ملے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج ہمارے نوجوان خصوصی علم اور مہارت سے آراستہ ہیں جو دیہی علاقوں کو تبدیل کرنے کیلئے مناسب طریقے سے استعمال ہو سکتے ہیں ۔ اس مشن میں لگن اور عزم کا مطالبہ کیا گیا ہے سب سے بڑھ کر ہمارے نوجوانوں کو قدیم ثقافت میں جڑ تک پہنچنے کی ضرورت ہے اور ان کی صلاحیتوں اور ہماری ثقافت کی دانشمندی پر اعتماد ہونا چاہئیے ۔
لفٹینٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مہارت اور علم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی میں مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں اپنے تدریسی انتظامیہ کے نظام پر ایک نئی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کا براہ راست اثر بھارت کے سفر پر ہو گا ۔
لفٹینٹ گورنر نے تدریسی برادری سے کہا کہ وہ ہمارے طلباءکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر توجہ دیں اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کیلئے تعلیمی اداروں کو انتہائی اعلیٰ درجے میں تبدیل کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جدید تعلیمی پروگراموں کا آغاز کریں اور تجسس کی پرورش کریں اور تنقیدی سوچ ، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کو فروغ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو طالب علموں کو زندگی بھر سیکھنے کی مہارت کی ترغیب دینے کیلئے اپنی زندگی کا تجربہ کرنا چاہئیے جو مستقبل کی تشکیل کریں گے ۔
لفٹینٹ گورنر نے تمام فارغ التحصیل طلباءکیلئے نتیجہ خیز اور روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔