سید اعجاز
ترال//گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کی این ایس ایس ونگ اور ایوش کے باہمی اشتراک سے بدھ کے روز ترال کے دور افتادہ گوجر بستی برن پتھری میں ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میںمریضوں کا محکمہ ایوش کے ڈاکٹروں نے علاج معالجہ کر کے بعد میں انہیں مفت ادویات فراہم کی ہے۔مقامی لوگوں نے اس طرح کا کیمپ منعقد کرنے پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ڈگری کالج ترال کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک اور ایوش ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے یہاں اس دور افتادہ اور مالی اعتبار سے کمزور لوگوں کو اس کے لئے چنا ۔خیال رہے ڈگری کالج ترال کا این ایس ایس کیمپ گزشتہ کئی روز سے علاقے میں چل رہا ہے جس دوران رضاکار الگ الگ سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔