وادی کشمیر میں25فروری سے28فروری تک میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات نے ایک فعال مغربی ڈسٹربنس کے بارے میں موسم کی ایڈوائزری وارننگ جاری کی ہے جس سے منگل کی شام سے جمعہ تک جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر درمیانی بارش اور برف باری ہونے کی توقع ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اور وسطی کشمیر میں 25فروری کی شام کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور برف باری شروع ہوگی، جو 27 اور 28 فروری کو شدت اختیار کرے گی








