جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

مرکزی وزیرداخلہ اور وزیر اعلی ٰکی مشترکہ صدارت میں راج بھون میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

 کلیدی ترقیاتی منصوبوں اوراسکیموں کی عمل آوری کا جائزہ جموں و کشمیر میں تیزی سے عملدرآمد، عوامی بہبود اور امن پر توجہ مرکوز کریں:امت شاہ

by Srinagar Mail
08/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸،اپریل: : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو سرینگر کے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔جے کے این ایس کے مطابق اس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، اعلیٰ انتظامی اور سول افسران بشمول چیف سکریٹری اٹل ڈلو اور ہاو ¿سنگ، بجلی، سڑک، تعلیم اور صحت جیسے محکموں کے سینئر بیوروکریٹس میٹنگ میں موجود تھے۔ منصوبے پر عمل درآمد کو تیز کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گڈ گورننس، شفافیت اور عوام پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ترقی اور امن کے ماڈل میں تبدیل کرنے کے لئے مرکز کے عزم کو دہرایا۔ امت شاہ نے افسران کو مشن کے احساس کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کو نچلی سطح تک پہنچنا چاہیے۔ خرچ ہونے والا ہر روپیہ زمین پر ظاہر ہونا چاہیے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ کا ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ترقی کے عمل میں شامل اور شراکت دار ہونا چاہیے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ آگے بڑھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی خواہشات خلوص، رفتار اور حساسیت کے ساتھ پوری ہوں۔میٹنگ کے دوران بنیادی ڈھانچے، بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی، سیاحت اور روزگار کی فراہمی جیسے اہم شعبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عہدیداروں نے فلیگ شپ اسکیموں جیسے جل جیون مشن، پی ایم جی ایس وائی، سری نگر اور جموں میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس، اور دور دراز علاقوں میں نئے میڈیکل کالجوں اور سڑکوں کے رابطے کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ دونوں رہنماو ¿ں نے اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم ماحول پیدا کرنے کے لیے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کرن رجیجو اورعمرعبداللہ نے کی باغ گل لالہ کی سیر

Next Post

عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلق ممبراسمبلی وحیدپرہ کی بل کو منظوری

Related Posts

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

Next Post
یوگا کے عالمی دن پروزیر عظم کا دورہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے فخر کی بات:منوج سنہا

عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلق ممبراسمبلی وحیدپرہ کی بل کو منظوری

وقف ترمیمی ایکٹ پر اسمبلی میں دوسری روز بھی ہنگامہ آرائی ،نعرے بازی اور الزامات کا تبادلہ ،ممبر اسمبلی وحید پرہ ایوان بدر

’ساکھشر بھارت مشن “ بڈگام میں سکیم سے وابستہ ملازمین کا احتجاج،روز گار پالیسی کا سرکار سے مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail